او آئی سی نے باجوڑ خودکش دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم باجوڑ میں دہشتگردی کے واقعے کی پر زور مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا، جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔