ملائیشین خاتون کی حج کی رقم دیمک کھاگئی۔

ملائیشیا میں ایک معمر خاتون جس نے حج کی نیت سے زندگی بھر پیسے ایک گتے کے ڈبے میں جمع کیے ہوئے تھے کو دیمک کھاگئی۔ معمر خاتون نے حج کے لئے جمع کی گئی رقم کسی بینک میں رکھنے کے بجائے گھر میں گتے کے ڈبے میں  جمع کرنا زیادہ آسان سمجھا، لیکن خاتون کو کیا معلوم تھا کہ رقم گتے کے ڈبے میں رکھنے سے اسے دیمک کھا جائے گی۔ ملائیشین کرنسی میں یہ رقم 30 ہزار کے برابر تھی جو ڈالرز میں 8700 بنتی ہے۔ اس واقعے کے بعد خاتون کے پوتے خیرالاظہر نے تباہ حال نوٹوں کی تصاویرسوشل میڈیا پر شئیر کیں اوربتایا کہ کچھ نوٹ آدھے کھائے ہوئے تھے جنہیں لے کر وہ بینک گئے تھے کہ شاید اس سے کچھ رقم مل سکے، تاہم بہت سارے نوٹ تار تار ہو کر ضائع ہو چکے ہیں۔خیرالاظہر نے مزید بتایا کہ ان کی دادی کا 2024 میں حج پر جانے کا ارادہ تھا جس کے لئے وہ برسوں سے رقم جمع کر رہی تھیں، جو دیمک چند دنوں میں چٹ کرگئی۔ان کی پوسٹ پر انٹرنیٹ صارفین نے رقم گھر میں محفوظ طریقے سے جمع کرنے کے نسخے بھی بتائے جس میں زیادہ تر لوگوں کا کہنا تھا رقم کے بجائے گولڈ زیادہ آسانی سے رکھا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن