سرائے مغل: پانی چوری کرنے  پر 2 زمینداروں کیخلاف مقدمات 

سرائے مغل(نامہ نگار) موگہ توڑ کر نہری پانی چوری کرنے پر دو زمینداروں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او کینال بلوکی سب دویثرن عدنان حیات نے چھاپہ مار کر موضع ججہ کلاں کے رحمت علی اور موضع الپا سدھاری کے فیصل شاہ کو نہر سے موگا توڑ کر پانی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور تھانہ سرائے مغل میں مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔

ای پیپر دی نیشن