قصور (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معذور لڑکے کو اغوا کے بعد اجتماعی طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور تشدد کر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر دو سگے بھائیوں سمیت تین مجرموں کو دو دو بار بار عمر قید اور مجموعی طور پر پندرہ لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ صدر قصور کے علاقہ فتح پور کے رہائشی سلیم نے مقدمہ درج کرایا کہ 16 اکتوبر 22 کو ملزموں نے اسکے بیٹے (غ) کو جوکہ ذہنی معذور ہے اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بہیمانہ تشدد کرکے ہلاک کردیاتھا ۔
قصور: زیادتی قتل کے مجرموں کو دو دو بار بار عمر قید ‘ ہرجانہ کی سزا
Aug 01, 2024