اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم بری 

Aug 01, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم ارشد بٹ کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے گزشتہ روزملزم محمد ارشد بٹ کی طرف سے پیش ہونے والے قاسم اقبال شاکر ایڈووکیٹ اور رانا آفتاب اقبال ایڈووکیٹ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کو اغواء برائے کے مقدمہ میں باعزت بری کردیا اور کہا کہ مستغیث کا مقدمہ حقائق کے برعکس ہے ۔

مزیدخبریں