شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاسی مفادات کے حصول کانہیں بلکہ ملکی تعمیروترقی وعوامی خوشحالی کی خاطر کردارادا کرنے کا ہے،پاکستان طرح طرح کے مسائل و مشکلات کا شکار ہے، عوام مہنگائی و بے روزگاری کے باعث پریشان حال ہیں جنہیں ریلیف کی اشد ضرورت ہے، وفاقی حکومت معاشی بحران کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کی خاطر جو اقدامات کر رہی ہے ان کی تکمیل کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو کردار ادا کرناہو گا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک پرویز اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدلیہ کی طرف سے ملنے والا ریلیف نظام انصاف پر سوالیہ نشان ہے۔