اسماعیل ہانیہ کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی : ظفر اللہ واہلہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر اللہ واہلہ نے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی حماس فلسطینیوں کی تحریک آزادی ہے جسے ان کے لیڈر کی شہادت سے ختم نہیں کیا جاسکتا ایرانی حکومت کو اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے اس کے ذمہ داروں کوکیفر کردار تک پہنچانا چاہئے اوراسلامی برادری بھی اس واقعہ کو بین الاقوامی فورمز پر اٹھائے اور اس کے پس پردہ محرکات سامنے لائے، فلسطین کے ہزاروں باشندوں کو بدترین گولہ باری کے ذریعے اسرائیل نے ابدی نیندسلادیا ، غزہ کھنڈ ربن چکا ہے کوئی گھرانہ ایسا نہیں جس کے باشندوں نے جانوں کا نذرانہ پیش نہ کیا ہو غزہ کے ہسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں تک کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو اسرائیلی ننگی جارحیت کی بدترین شکل ہے ، فلسطین کے ابتر حالات پر مسلمہ امہ شدید بے چین ہے اور مسلم حکمرانوں کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے اگر مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی داد رسی کیلئے موثر کردار ادا نہ کیا گیا تو مسلم حکمرانوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی، پاکستانی عوام فلسطینیوں کی ہر ممکن امداد یقینی بنانے اور جہاد فی سبیل میں شرکت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کریں پاکستانی قوم ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن