جمہوریت کا استحکام تحریک انصاف سے ہضم نہیں ہو رہا: عرفان الحسن بھٹی

Aug 01, 2024

سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدرحاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ ایک شخص جو کل تک مذاکرات سے انکاری تھا آج مذاکرات کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے تاہم قوی یقین ہے کہ جلد تحریک انصاف کی جانب سے بانی تحریک انصاف کے مذاکرات بارے بیان کی تردید آنیوالی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ اپنی یوٹرن والی روایت کے عین مطابق بانی تحریک انصاف خود بھی نمائندہ مقرر کرنے والے بیان سے مکرتے دکھائی دیں گے۔پی ٹی آئی ون مین شو کی قائل ہے لیکن جمہوریت میں ون مین شو نہیں چلتا۔ جمہوریت کا استحکام تحریک انصاف سے ہضم نہیں ہو رہا۔عالمی سطح پر پاکستان کی مالی حالت مستحکم ہونے سے انتشاری ٹولے میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں