بجلی کے بلوںنے عوام کی  چیخیں نکلوا دیں :ظفر عطاء وٹو

فیروزوٹواں(نامہ نگار ) بجلی کے بلوںنے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے روز انہ کی بنیادوں پر بجلی کے یونٹ مہنگے کرنے اور مختلف ٹیکسز لگانے والے ذمہ داروں کو شرم آنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ملک ظفر عطاء وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام بھوک اور بے روزگاری کی وجہ سے پہلے ہی پریشان ہیں کوئی کام دھندہ چل نہیں رہا مہنگائی کی شرح بڑھ رہی ہے اوپر سے روز مرہ کے بنیادی ضرورت والی اشیاء کے ریٹ بڑھا دئیے جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن