ماڈل دیہی مرکز صحت موڑکھنڈا میں ڈینٹل سرجن تعینات کیا جائے: شہریوں کا مطالبہ

Aug 01, 2024

موڑکھنڈا(نامہ نگار) ماڈل دیہی مرکز صحت موڑکھنڈا میں 15 دن گزرنے کے بعد بھی ڈینٹل سرجن تعینات نہ کیا جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل دیہی مرکز صحت موڑکھنڈا میں 15 روز قبل ڈینٹل سرجن کا تبادلہ ہوگیا تھا اس کی جگہ آج تک ڈینٹل سرجن کی تعیناتی نہ کی جا سکی ہے۔ جسکی وجہ سے اہل علاقہ دانتوں کی بیماریوں کے علاج کیلئے عطائیوںڈکے پاس جانے پر مجبور ہیں ۔ مقامی سماجی اور شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لے کر جلد نئے ڈینٹل سرجن کی تعیناتی اور نئی ڈینٹل چیئر کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں