ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس 

Aug 01, 2024

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی کی زیر صدارت ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے، ٹریفک پولیس، ہائی ویز سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس کو رواں سال سے اب تک ضلع میں ہونیو الے حادثات اور حادثات کی وجوہات،مسافر بسوں و ویگنوں میں ایل پی جی کے استعمال بارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر حکومت پنجاب کی ہدایت پر حادثات کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ کم سن ڈرائیور ز اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد میں کوتاہی ہے۔ حادثات کی شرح کو کم کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو ملکر اقدامات کرنا ہونگے۔

مزیدخبریں