ضلع بھر میں شجرکاری مہم کامیابی سے جاری ہے : ڈپٹی کمشنر ننکانہ 

Aug 01, 2024

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں شجرکاری مہم کامیابی سے جاری ہے ، ضلع بھر کی مین شاہراہوں ، پارکس سکولوں اور کالجز میں بھی پودے لگانے کا عمل جاری ہے تاکہ زمینی درجہ حرارت کو کم کر کے ماحول کو ٹھنڈا رکھا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر چوہدری ارشد نے کھیاڑے کلاں تا ننکانہ روڑ کے دونوں اطراف میں جاری شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین سمیت دیگر افسر بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجود زمینی درجہ حرارت اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہماری زمین پر درخت کم لگائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے شدید گرمی اور ماحولیاتی تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں