بانی پی ٹی آئی قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں: اویس عمر ورک

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری اویس عمر ورک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا زیادہ دیرپابند سلاسل رکھا نہیں جاسکتا وہ قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں ان کی جلد رہائی آئین و قانون کا تقاضا ہے عدلیہ فوری کردار ادا کرے اور تمام جھوٹے و بے بنیاد مقدمات کو خارج کرکے بانی پی ٹی آئی کی رہائی یقینی بنائے،حکومتی صفوں میں دراڑیں مزید گہری ہورہی ہیں جو ناکام حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے دھاندلی کے سہارے برسر اقتدار آنے والے حکمران قوم کے حقیقی ترجمان نہیں یہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر شب خون مار کر اقتدار پر مسلط ہوئے ہیں قوم انہیں اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کرنے کاعہد کرچکی ہے اور اس کاز کی خاطر تمام تر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ باشعور پاکستانی پی ٹی آئی کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن