شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ کی مختلف مارکیٹوں میں سمگل شدہ سامان فروخت کیا جانے لگا ہے کوئی بھی سرکاری ادارہ سمگل شدہ سامان کی فروخت کو روکنے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کر رہا شہر کی اکثر مارکیٹوں میں غیر ملکی برتن کپڑا کاسمیٹکس سگریٹ صابن ،ٹشو پیپر فروخت کیا جارہا ہے جس سے قومی خزانے کو ٹیکس کی مد میںکروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ایک سروے میں پتہ چلا ہے کہ مذکورہ سامان پشاور، کوئٹہ کے رستے شیخوپورہ لایا جا رہا ہے جہاں مقامی دکاندار یہ سامان کھلے عام فروخت کر رہے ہیں ۔ سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سمگل شدہ مال کی فروخت کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائے اور سمگل شدہ سامان فروخت کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔