حریف ٹیم کی جاسوسی کا معاملہ: فیفا کے فیصلے کیخلاف کینیڈین فٹبال حکام کی اپیل مسترد

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت نے حریف ٹیم کی جاسوسی کے معاملے پر فیفا کے فیصلے کے خلاف کینیڈین فٹبال حکام کی اپیل کو مسترد کر دیا۔فیفا نے حریف ٹیم نیوزی لینڈ کی تیاریوں کی جاسوسی کیلئے ڈرون استعمال کرنے پر اولمپکس ویمنز فٹبال ایونٹ میں کینیڈا کی ٹیم کے 6 پوائنٹس کاٹے تھے۔ فیفا نے کینیڈین فٹبال ایسوسی ایشن پر 2 لاکھ سوئس فرینک (2 لاکھ 26 ہزار 346 امریکی ڈالرز) کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ کینیڈا نے فیفا کے فیصلے کیخلاف سی اے ایس میں اپیل کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن