لاہور(سپورٹس رپورٹر)پیرس اولمپکس میں میڈلز جیتنے کی جنگ جاری ہے۔چین 8گولڈ ‘7سلور ‘3برونز میڈلز کیساتھ پہلے ‘جاپان 8گولڈ ‘3سلوراور 4برونز میڈلز کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا 7گولڈ ‘4سلور‘3برونز میڈلز کیساتھ تیسرے‘ میزبان فرانس6 گولڈ ‘9 سلور ‘7برونز میڈلز کیساتھ چوتھے‘برطانیہ 6گولڈ ‘6سلور اور5برونز میڈلز کیساتھ پانچویں‘جنوبی کوریا 5گولڈ ‘3سلور اور 3برونز میڈلز کیساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔ امریکہ نے 4گولڈ ‘12سلور ‘12برونز ‘اٹلی نے 3گولڈ ‘6 سلور ‘4 برونز ‘کینیڈا نے 2 گولڈ2 سلور ‘2 برونز ‘جرمنی نے 2گولڈ ‘2سلور‘ایک برونز ‘ہانگ کانگ نے 2گولڈ ‘ایک برونز ‘نیدر لینڈز نے ایک گولڈ ‘ایک سلور‘نیوزی لینڈ ایک گولڈ ‘ایک سلور‘قازقستان نے ایک گولڈ ‘2برونز میڈلز جیتے ہیں۔جنوبی افریقہ نے ایک گولڈ2برونز ‘بیلجیئم ایک گولڈ ‘ایک برونز ‘آئرلینڈ نے ایک گولڈ ‘ایک برونز‘کروشیا نے ایک گولڈ ‘ایک برونز‘گوئٹے مالا نے ایک گولڈ ‘ایک برونز‘ارجنٹائن نے ایک گولڈ ‘آذربائیجان ‘رومانیہ‘ سربیا ‘سلوینیا‘ازبکستان نے ایک ایک گولڈ میڈل جیتا ہے ۔پیرس اولمپک میں نئے ریکارڈ بھی بن گئے۔سوئمنگ کے ویمن سو میٹر بیک سٹروک میں آسٹریلوی پیراک کیلی میکیون نے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سونے کاتمغہ جیتا، اْنہوں نے ٹوکیو اولمپک میں اپنا ہی بنایا ہوا ریکارڈ توڑا، اسی ایونٹ میں چاندی اور کانسی کے تمغے امریکی پیراکوں نے جیتے۔آئرلینڈ نے سوئمنگ کے مینز آٹھ سو میٹر فری سٹائل میں سونے کا تمغہ حاصل کیا، ڈینیئل ویفن نے اولمپک ریکارڈ کیساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا، وہ پہلے آئرش پیراک بھی ہیں جنہوں نے اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔اٹلی نے فینسنگ کے ویمن ایپی ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتا، فائنل میں فرانس کو تیس، اْنتیس کے سکور سے شکست دی۔ٹیبل ٹینس کے مکسڈ ڈبلز میں چین نے شمالی کوریا کو چار دو کے سکور سے ہرایا، جنوبی کوریا نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، جوڈو میں مینز کی 81 کلو گرام کیٹیگری میں جاپان کے ناگاسی تاکا نوری نے سونے کا تمغہ جیتا،جارجیا نے چاندی اور تاجکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔جوڈو کی ویمن 63 کلو گرام کیٹیگری میں سلوینیا کی آندریا لسکی نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، ان مقابلوں میں چاندی کا تمغہ میکسیکو اور کانسی کا تمغہ کوسوو نے جیتا۔
پیرس اولمپکس، نئے ریکارڈ قائم، میڈلز میں چین کی برتری برقرار
Aug 01, 2024