حافظ آباد:مخالفین کی فائرنگ سے  پیشی پر آئے 4افراد زخمی 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ضلعی کچہری کی حدود میں دیرینہ دشمنی پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پیشی پر آئے عدنا ن عرف دانی ہنجرا سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ونگے کے رہائشی عدنان ارشد کی عرصہ دراز سے چند سال قبل پولیس کو چکمہ دیکر بھی فرار ہوگیا تھا۔گذشتہ روز عدنان عرف دانی ہنجرا اپنے تین ساتھیوں عرفان علی ولد جان محمد ڈوگر، ذرناب علی، اور آفتاب احمد مختار گاڑی پر سوار ہوکر عدالت میں پیشی کے لئے آیا تو یہاںپر کچہری کی حدود میں داخل ہوتے ہی اسکے مخالفین جو کہ موٹر سائیکل پر سوارتھے ۔عدنان عرف دانی ہنجرا اور اسکے تینوں ساتھی شدید زخمی ہوگئے جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن