گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )جائیداد کے تنازعہ اور مقدمہ بازی کی رنجش پر سگے بھتیجوں نے گھر میں گھس کر اپنی پھوپھی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ،پولیس نے مقتولہ کی نعش ہسپتال منتقل کر دی ، بتایا گیا ہے کہ تھانہ سول لائن کے علاقہ فتومنڈ میں جائیداد کے تنازعہ اور مقدمہ بازی کی رنجش پر سگے بھتیجوں چاند وغیرہ نے گھر میں گھس کر اپنی پھوپھی شمائلہ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ،تاہم واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے اور مقتولہ کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ،دوسری جانب پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے۔