مسلم لیگ(ن) انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی:عرفان اسلام  

Aug 01, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر ملک عرفان اسلام نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) سیاسی انتقامی کاروائیوں پر بالکل یقین نہیں رکھتی،پارٹی قیادت نے ہمیشہ ملکی سلامتی وتعمیرو ترقی و عوامی خوشحالی پر بھرپور توجہ دی ہے اور اس وقت بھی مرکزمیں وزیراعظم شہبازشریف اور صوبہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف جاری ترقی کا عمل مسلم لیگ(ن) کے ویژن کی تکمیل کی جانب گامزن ہونے کا ثبوت ہے جبکہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے اپنے پونے چارسالہ دور اقتدارمیںدوست ممالک سے تعلقات بگاڑنے اور معیشت کا بیڑاغرق کرنے،ذاتی بغض اناکی تسکین کیلئے اپنے سیاسی مخالفین کو جعلی اور جھوٹے مقدمات میں گرفتار اور صعوبتیں دینے، ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر دینے کے لولی پوپ، جھوٹے وعدوں اور دلفریب نعروں کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

مزیدخبریں