گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرضیا الحق (شیخ فیصل ایوب)نے کہا کہ گوجرانوالہ میں بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کا قیام بہت بڑی کامیابی ہے اور گوجرانوالہ چیمبر کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بزنس کمیونٹی اس سنٹر سے بھرپور استفادہ حاصل کرے۔بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کی ہیڈ مس قرالعین اور ان کی ٹیم بڑی دلجمی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔ گوجرانوالہ بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر پنجاب کے صرف ان اضلاع میں قائم کئے گئے ہیں جن شہروں کی بزنس کمیونٹی کا ملکی معیشت میں بہترین کردار ہے۔بزنس کمیونٹی کو مختلف اداروں کے مسائل کا سامنا تھا اس وقت بزنس فسلی ٹیشن سنٹر میں 20سے زائد جن میں محکمہ محنت اور PESSI کو ملا کر آن لائن واجبات جمع کرانے کی سہولت فراہم کی ہے۔این او سیزو دیگر سروسز کیلئے ایس ای سی پی،گیپکو،ایس این جی پی ایل،پی ٹی سی ایل، انڈسٹریز/رجسٹرار آف فرمز،منسٹری آف کلائمیٹ چینج،ماحولیات،بوائلرانسپکٹرز،محکمہ محنت، لوکل گورنمنٹ(میونسپلٹیز)،سول ڈیفنس، پنجاب لینڈ ریکارڈ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،اور بہت سے دوسرے محکمہ جات شامل کر دیئے گئے ہیں جو ایک ہی چھت تلے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف صنعتی وتجارتی ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔