شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پنجاب کونسل آف آرٹس کے زیراہتمام 5 اگست یوم استحصال مقبوضہ کشمیر پر تین پروگرامز ہو نگے ان پروگرامز میں فوٹو نمائش ، ٹیبلوز اور بھارتی وظلم وبربریت پر مبنی ڈرامہ پیش کیا جائیگا جس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم ،ان کے رہن سہن ، ان کی حق خودارادیت کی تحریک کو اجاگر کیا جائیگا بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے آرٹیکل370 اور 35A کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازعہ علاقے کو آئینی حیثیت دینے کی کوشش کی ہے ۔
پنجاب کونسل آف آرٹس کے زیراہتمام یوم استحصال مقبوضہ کشمیر پر 3 پروگرامز ہو نگے
Aug 01, 2024