گوجرانوالہ:ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیرِ صدارت ریسکیو1122کا اجلاس 

Aug 01, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیا کی زیرِ صدارت ریسکیو1122کا اجلاس سنٹرل ریسکیوسٹیشن پر ہوا، جس میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،ایمرجنسی آفیسرآپریشنز (ریسکیو1122))انجینئر تیمور حسن چٹھہ نے بتایاکہ ماہ جولائی کے دوران ریسکیو1122گوجرانوالہ کو مجموعی طور پر 58013فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 9170ایمرجنسی کالز تھیں ان میں 1908روڈ ٹریفک حادثات، 5908میڈیکل ایمرجنسی،74آگ لگنے کے واقعات،223کرائم کیس، 23ڈوبنے کے واقعات، 09 بلڈنگ منہدم اور 1025متفرق ایمرجنسیز تھیں۔ ریسکیو1122گوجرانوالہ نے بروقت ریسپانس کر تے ہوئے مجموعی طور پر 10347لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں 6364افراد کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور 3983مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ روڈ ٹریفک حادثات میں 14لوگ موقع پرجاں بحق ہوگئے ۔تمام ایمرجنسیز کا اوسط رسپانس ٹائم8.33منٹ رہااورپیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ایک ہسپتال سے دوسرے اپ گریڈڈ ہسپتال میں 630مریضوں کو شفٹ کیاگزشتہ ماہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے4855 ایمرجنسیزپر رسپانس کیا۔ماہِ جولائی میں اپراور لوئر چناب کنال،جوہڑ، تلاب، نالے، دریائے چناب اور دیگر مقامات پر 23ڈوبنے کے واقعات رونما ہوئے جس میں ریسکیو1122کی واٹر ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس کیااور تمام ڈوبنے والے افراد کو تلاش کرکے ورثا کے حوالے کیا۔

مزیدخبریں