گوجرانوالہ:ناقص صفائی کے انتظامات پر دو بیکریوں کے پروڈکشن یونٹس بند 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مکھیوں ،کیڑوں کی بھرمار اور ناقص صفائی کے انتظامات پر دو معروف بیکریوں کے پروڈکشن یونٹس بند کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سٹی اور وزیرآباد میں معروف بیکری یونٹس کی چیکنگ کی ،جس میں ناقص انتظامات پر2بیکریوں کے پروڈکشن یونٹس بند کردی۔ ڈاریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کے کہنا تھا کہ مکھیوں کیڑوں کی بھرماراور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر کارروائی عمل میں لائی گی ہے۔ پروڈکشن ایریا میں واش روم اور گندے بدبودار ماحول میں بیکری تیار کی جا رہی تھی۔ زنگ آلود مکسنگ مشینوں میں خام مال مکس کیا جا رہا تھا۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر دونوں یونٹس بند کروادئیے گے۔انتہائی لازم ریکارڈ اور میڈیکل، ٹریننگ سرٹیفکیٹ بھی عدم موجود پائے گے ان کا مزید کہنا کہ پنجاب بھر میں خوراک کا کاروبار پی ایف اے قوانین کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے۔ غیرمعیاری و ناقص اشیا بنانے والوں کیخلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جعل سازی کا گھنائونا دھندہ کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے ختم کیا جا رہا ہے۔ جعلسازی پر زیرو ٹالرینس پالیسی جبکہ معیاری خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے لیے عوام دوست پالیسی ہے۔

ای پیپر دی نیشن