گوجرانوالہ:کھلی کچہریوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس  

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیف ایگزیکٹو گیپکو انجینئر محمد ایوب نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کے دوران صارفین کے ساتھ بد اخلاقی اور بد تمیزی سے پیش آنیوالے افسران کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اورکسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی لہذا تمام افسران اس حوالے سے جاری کردہ ہدایات پرسختی سے عمل کریںان خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکو ریجن بھر میں لگائی جانے والی کھلی کچہریوں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کے دوران فیلڈ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ وزارتِ توانائی کی طرف سے ہدایات کے مطابق گیپکو ریجن بھر میں سب ڈویژن کی سطح پر تمام ایس ڈی اوز اپنی اپنی سب ڈویژن میںروزانہ کی بنیاد پردن 11سے ایک بجے تک کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں جبکہ چیف انجینئرز، ایس ایز اور ایکسینزمختلف سب ڈویژنز کے سرپرائز وزٹ کرتے ہیں اور وہاں کچہری کے دوران براہ راست صارفین کے بجلی کے متعلقہ سُن کر اُن کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کریں۔ انہوں نے فیلڈ افسران کوہدایات دیتے ہوئے کہاکہ کھلی کچہری میں آنے والے صارفین کیلئے بیٹھنے، ٹھنڈے پانی اور پنکھے وغیرہ کا مناسب انتظام لازمی طور پر ہونا چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن