گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )جما عت اسلا می کے زیر اہتما م حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ شیرانوالہ باغ میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ پرو فیسر شبیر عباسی نے پڑھا ئی۔ جس میں ضلعی امیر جما عت اسلا می مظہر اقبا ل رندھا وا ، ضلعی جنر ل سیکر ٹری ڈاکٹر احسا ن اللہ عثما نی ، ٹکٹ ہو لڈر ز حافظ حمید الدین اعوان ، فرقان عزیز بٹ، زون امیرڈاکٹر محمد شریف گجر ،ڈپٹی سیکر ٹر ی بشارت علی صدیقی ،عرفان بھٹی کے علا وہ جما عت اسلا می کے کارکن اور شہریو ں کی کثیر تعدا د میں شرکت کی اس موقع پر ضلعی امیر مظہر اقبا ل رندھاوا نے اسرائیلی حملے میں ایران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی راہ میں شہید ہونیوالے ہمارے لئے باعث فخر ہیں، امت کا بچہ بچہ قبلہ اول کی حفاظت کے لئے تیار کھڑا ہے، عالم اسلام کو خواب خرگوش سے بیدار ہونا پڑے گا کیونکہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور اس کے ساتھ امریکہ برابر کا شریک ہے انہوں نے کہا کہ تقریبا ایک سال سے اسرائیل غزہ پر مسلسل بمباری کر رہا ہے جس میں چالیس ہزار سے زائد نہتے افراد شہید، 23لاکھ سے زائد بے گھر اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، سکول،لالجز،ہسپتال، امدادی کیمپس سب تباہ کر دیئے گے ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت تما م انسانی حقوق کے علمبر دار ممالک اسرائیل کے خلاف سخت ایکشن لینے کی بجائے محض خانہ پری سے کام لے رہے ہیں۔
گوجرانوالہ:حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ شیرانوالہ باغ میں ادا کی گئی
Aug 01, 2024