جی بی سی اور گفٹ یونیورسٹی کے اشتراک سے انٹرپرنیورشپ سینٹر کا افتتاح  

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )جی،بی،سی اور گفٹ یونیورسٹی کے اشتراک سے انٹرپرنیورشپ سینٹر کا افتتاح کر دیا گیاگوجرانوالہ بزنس سینٹر کے چیئرمین احمد اکرام لون اور گفٹ یونیورسٹی کے چیئرمین انور ڈار نے گفٹ یونیورسٹی میں قائم انٹرپرنیورشپ سینٹر کا افتتاح کیا۔انٹرپرنیورشپ سینٹر جی،بی،سی اور گفٹ یونیورسٹی کا مشترکہ پراجیکٹ ہے جس کا مقصد گوجرانوالہ میں انٹرپرنیورشپ کلچر کو پروان چڑھانا ہے، انٹرپرنیورشپ سینٹر اپنے مختلف پروگرامز کے ذریعے سٹوڈنٹس کو کاروبار کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گا اور انڈسٹری اور ایکڈیمیہ کو قریب لانے اور ملکر کام کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔گوجرانوالہ کے بزنس لیڈرز کو اکیڈیمیہ قریب لانے کے لیے Meet the CEOGBC Talks, The Mavericks جیسے پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں ان پروگرامز کے ذریعے سٹوڈنٹس کو گوجرانوالہ کی انڈسٹری کے بارے میں روشناس کروایا جائے گا۔ انہیں نئے کاروباری مواقعوں، ایکسپورٹ اورینٹیشن، انڈسٹری کو پیش آنیوالی مشکلات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔اسی طرح مختلف منٹورشپ پروگرامز، ورکشاپس اور ٹریننگز کے ذریعے سٹوڈنٹس کو نئے کاروبار شروع کرنے اور ان کو کامیابی سے چلانے کے بارے میں مہارت دی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن