لاہور(نامہ نگار) ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ نے گزشتہ 48گھنٹے کے دوران اشتہاریوں،عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔ڈولفن سکواڈ نے 37 اشتہاریوں سمیت 85 ملزمان کو گرفتار کرکے تھانوں کے حوالے کیا۔گرفتار ہونیوالوں میں 24عادی مجرمان اور 16 عدالتی مفروران بھی شامل ہیں۔