ڈالہ کلچر، اسلحہ کی نمائش ‘ہوائی فائرنگ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں: سی سی پی او

Aug 01, 2024

لاہور(نامہ نگار)رواں سال ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 318مقدمات درج کر کے330ملزم گرفتار کئے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ لاہور پولیس کی جانب سے اسلحہ کی نمائش پر165مقدمات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف 6401مقدمات کا اندراج کیا گیا ‘ملزموںسے 98کلاشنکوف، 419رائفلیں، 222گنیں، 5763 پسٹل اور33ہزار سے زائدگولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ ون ویلرز کیخلاف کارروائی میں 869مقدمات درج کرکے984ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ڈالہ کلچر، اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں۔ایک محفوظ اور پرامن معاشرے کے قیام کیلئے قانون شکن عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کسی صورت نہیں ہونی چاہئے، فیلڈافسران قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔والدین بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اورانہیں کسی غیر قانونی کام میں ملوث نہ ہونے دیں۔علماء کرام،میڈیا اور سول سوسائٹی کے ممبران قانون سے آراستہ سماجی رویوں کو پروموٹ کریں۔ ون ویلنگ اورہوائی فائرنگ جیسی خطرناک سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف لاہورپولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزیدخبریں