ہیلے کالج نے لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور کو وزٹنگ فیکلٹی ممبر مقرر کردیا

لاہور(کامرس رپورٹر) ہیلے کالج آف کامرس نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور کو وزٹنگ فیکلٹی ممبر مقرر کردیا ہے جس سے انڈسٹری اور اکیڈمیا کے درمیان روابط مزید مستحکم ہونگے اوردونوں ایک دوسرے سے زیادہ بہتر انداز میں فائدہ اٹھاسکیں گے۔ کاشف انور ہیلے کالج آف کامرس کے ساتھ اپنے تجارتی و معاشی تجربہ اور معلومات کا تبادلہ کریں گے۔ انہوں نے وزٹنگ فکلیٹی ممبر مقرر کرنے پر ہیلے کالج آف کامرس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیااور طلبا کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ لاہور چیمبر آف کے صدر نے بطور فکیلٹی ممبر تقرری کو اعزاز قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن