ترقیاتی سکیموں کیلئے 9 ارب 54کروڑ 4لاکھ 57 ہزار روپے کے فنڈز کی منظور

Aug 01, 2024

 لاہو ر  ( کامرس رپورٹر) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے گیارہویں اجلاس میں مختلف سیکٹر زکی 7 ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 9 ارب 54کروڑ 4لاکھ 57 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ملتان میں شجاع آباد جلال پور پیر والا روڈ کی بحالی (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 70کروڑ 6لاکھ 97 ہزار روپے، رحیم یار خان میں تھالی چوک تا اقبال آباد میٹلڈ روڈ کو دو رویہ کرنے (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 2 کروڑ روپے، قصور تا رائیونڈ روڈ کی بحالی (ترمیمی) کیلئے 2 ارب روپے، شوریہ گیلانی چوک تا ثمینہ سادات میٹلڈ روڈ کی بحالی (ترمیمی) کیلئے 41کروڑ 83لاکھ 45 ہزار روپے، جھل روڈ ریلوے کراسنگ تا ساہیوال شہر تک فلائی اوور کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 91 کروڑ 40 روپے، فیصل آباد میں موٹر وے سمندری انٹر چینج تا سمندری شہر تک دو رویہ روڈ کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 76کروڑ 71لاکھ 19ہزار روپے اور انفیکشن کنٹرول پروگرام (فیز II) کیلئے 47کروڑ 36لاکھ 36ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ ناصر اقبال ملک، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

مزیدخبریں