جیل میں بڑے بڑوں کی عقل ٹھکانے آجاتی ہے، خان میں تبدیلی نہیں آئی:وزیرتعلیم

Aug 01, 2024

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا سکندر حیات نے کہا جو کل تک مذاکرات سے انکاری تھا۔ آج مذاکرات کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے تاہم قوی یقین ہے کہ جلد تحریک انصاف کی جانب سے بانی تحریک انصاف کے مذاکرات بارے بیان کی تردید آنیوالی ہے۔ اپنی یوٹرن والی روایت کے عین مطابق بانی تحریک انصاف خود بھی نمائندہ مقرر کرنیوالے بیان سے مکرتے دکھائی دیں گے۔ مریم نواز کے بارے میں چرب زبانی سے ثابت ہوا عمران خان کو اب تک خواتین کا احترام کرنا نہیں آیا۔ جیل میں رہ کر تو بڑے بڑوں کی عقل ٹھکانے آجاتی ہے، مگر خان صاحب میں تبدیلی نہیں آئی۔ پی ٹی آئی ون مین شو کی قائل ہے لیکن جمہوریت میں ون مین شو نہیں چلتا۔ جمہوریت کا استحکام تحریک انصاف سے ہضم نہیں ہو رہا۔ عالمی سطح پر پاکستان کی مالی حالت مستحکم ہونے سے انتشاری ٹولے میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ مگر یہ طے ہے پی ٹی آئی چاہے مذاکرات کرے، بدزبانی کرے، الزامات لگائے، کوئی ڈرامہ رچائے یا کچھ بھی کر لے، الیکشن وقت پر ہی ہوں گے اور جمہوریت ڈی ریل کرنے کی انوکھے لاڈلوں کی خواہش پنپ نہیں پائے گی۔

مزیدخبریں