اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے میکنزم کا جائزہ ،گرانفروشی کا سدباب ترجیح ہے :کمشنر

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زیدبن مقصود نے کہا اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے تعین کے میکنزم کا جائزہ لے کر گراں فروشی کا سدباب اہم ترجیح ہے تا کہ صارف کو روزمرہ استعمال کی اشیاء مقررہ نرخوں پر دستیاب ہوں۔اس حوالے سے کمشنر لاہور کے سبزی فروشوں، ریٹ لسٹ، کنٹریکٹر، ضلعی انتظامیہ، محکمہ زراعت اور متعلقہ افسران کے ساتھ علیحدہ علیحدہ اجلاس ہوئے۔ ان اجلاس میں سپیشل سیکرٹری زراعت، ڈپٹی کمشنر لاہور، اسسٹنٹ کمشنرز، پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ٹھیکے داران اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور کی 5 منڈیوں میں مختلف اجناس کی نیلامی کے اوقات اور ریٹ لسٹ کی تیاری و فراہمی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور نے سبزیوں کی نیلامی، ہول سیل و ریٹیل پرائس، منڈی سے دکان تک ٹرانسپورٹیشن کے عمل اور اخراجات کا جائزہ بھی لیا۔ شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی، قیمت ایپ اور پرائس کنٹرول سرگرمیوں میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے جس کا فائدہ عام آدمی کو ہو گا۔ 

ای پیپر دی نیشن