فیروزوالہ (نامہ نگار)فیروزوالا محکمہ ہیلتھ ڈینگی ٹیمیں غیر فعال ہونے کے باعث تحصیل بھر میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ اٹامالوجسٹ اور دیگر عملہ علاقے سے غائب ہیں جو ماہانہ تنخواہیں لے رہے ہیں۔فیروزوالا، کوٹ عبدالمالک، امامیہ کالونی، رچنا ٹاؤن و دیگر علاقوں میں گزشتہ سال بھی ڈینگی وبا کی وجہ سے بڑی تعداد میں شہری متاثر ہوئے اور متعدد افرادجان کی بازی ہار گئے۔