لاہور ( خصوصی نامہ نگار)یورپی یونین کے پروجیکٹ مستحکم پارلیمان کے زیر اہتمام بھوربن میں سٹریٹیجک پلاننگ کمیٹی کے اراکین کی 3 روزہ تربیتی ورکشاپ ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان تھے۔ پنجاب اسمبلی کی سٹریٹیجک پلاننگ کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا قانون ساز اسمبلی کے کام کو بہتر بنانے کیلئے بھر پور تعاون کریں گے۔ انہوں نے ارکانِ اسمبلی کو پارلیمانی معاونین فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وہ پچھلی 2 دہائیوں سے اسمبلی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور بڑھانے کیلئے کوشاں ہوں۔ حکومتی نگرانی کیلئے قائمہ کمیٹیوں کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔ خواتین ممبران کی اسمبلی کی کارروائیوں میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کی سٹریٹیجک پلاننگ کمیٹی کے اراکین نے اس بات پر زور دیا صوبہ پنجاب کے 12 کروڑ عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے ایک مضبوط اور موثر صوبائی اسمبلی ضروری ہے۔ ورکشاپ میں اراکین اسمبلی زکیہ شاہنواز خان، احمد سعید خان، امجد علی جاوید، افتخار حسین چھچر، سردار اویس خان درشک، سردار محسن خان لغاری، چودھری عامر حبیب، ملک خلیل احمد، اسامہ خاور، طارق محمود، آصفہ خان، عطااللہ اویس، قرہ العین، ملک سلطان سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔
یورپی یونین کے پراجیکٹ مستحکم پارلیمان کے زیر اہتمام 3 روزہ تربیتی ورکشاپ
Aug 01, 2024