لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما بیگم بیلم حسنین نے کہا مخصوص نشستوں کے فیصلے کو پیپلز پارٹی نہیں مانتی۔یہ عمرانی ججوں کا فیصلہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی نظریاتی اور جمہوریت پسند جماعت ہے۔ وہ غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کی حمایت نہیں کرتی۔ ہماری سندھ حکومت سب سے اچھا کام کر رہی ہے۔تمام صوبوں سے زیادہ ترقی سندھ میں ہو رہی ہے۔