پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں ویسکو لر اور اینڈووِسکولر سرجری پر سیمینار

Aug 01, 2024

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز نے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا جس میں عالمی شہرت یافتہ ویسکولر سرجن، ڈاکٹر حبیب خان، ایم ڈی، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سرجری، بے شور میڈیکل سینٹر، امریکہ، نے شرکت کی۔ اس سیمینار میں ڈاکٹر حبیب خان نے دنیا بھر میں ویسکولر اور اینڈووِسکیولر سرجری میں حالیہ پیش رفت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر حبیب خان کو نیوز ویک کی جانب سے دنیا کے 200 بہترین ویسکولر سرجنز میں شامل کیا گیا ہے۔پروفیسر آصف بشیر نے کہاہم ایسے سیمینارز کا انعقاد جاری رکھیں گے تاکہ ہمارے ٹرینیز کو دنیا بھر میں ہونیوالی سرجری کی جدید ٹیکنالوجی کی پیش رفت کا علم ہو سکے۔ 

مزیدخبریں