اسماعیل ہانیہ کی ایران میں شہادت عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ہے:مزمل اقبال ہاشمی 

Aug 01, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر شدید افسوس اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا اسماعیل ہانیہ کی ایران میں شہادت عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ہے۔ ایران میں جاری صدارتی تقریب میں شرکت کیلئے آنیوالے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ سرکاری تقریب میں آئے ہوئے مہمان کو نشانہ بنانا دنیا کے سفارتی قوانین پر حملہ کے مترداف ہے۔

مزیدخبریں