اسماعیل ہانیہ عالم اسلام کا ہیرو ،شہادت پر دکھ ہوا:علماء کرام

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما اسلام کے رہنماؤں نے فلسطین کی آزادی کی جنگ لڑنے والے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انہیں عالم اسلام کا ہیرو قرار دیا ہے۔ حاجی اکرم خان درانی، مولانا محمد امجد خان،محمد اسلم غوری، مولانا صلاح دیگر نے کہا کہ مرحوم عظیم مجاہد انسان تھے۔ مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کو اسرائیل و امریکہ کی مذموم جسارت قرار دیتے ہوئے کہا امت مسلمہ کے خلاف یہود ونصاریٰ کی کارروائیاں مزید بے لگام ہوتی جا رہی ہیں، اسماعیل ہانیہ پر حملہ کر کے عالم اسلام کے وقار کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حماس کے رہنما اسمعیل ہانیہ کے قتل کے مجرم امریکہ اور اسرائیل ہیں مسلم ممالک اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی شہادت کا نوٹس لیں۔ مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی، مولانا حافظ عبد الوھاب روپڑی مولانا شکیل الرحمٰن ودیگر۔مولانا عبدالغفور حیدری نے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے شہادت کو عالم اسلام کا بڑا دکھ قرار دیا ۔ مولانا عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر جمعیت علماء پاکستان کے سینئر رہنما علامہ شبیر قادری نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے فلسطین کی ازادی کی منزل کو قریب کر دیا ہے۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پوری اْمت مسلمہ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون! یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔

ای پیپر دی نیشن