گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں عالمی ہیپاٹائٹس ڈے کے حوالے سے آگاہی واک 

Aug 01, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) جگرکی سوزش کو ہیپاٹائٹس کہتے ہیں ۔جگر جسم کا وہ حصہ ہے جو نہ صرف خوراک کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے بلکہ یہ ٹاکسک اور فاضل مادوں کااخراج بھی کرتا ہے۔جسم میں طاقت بھی پیدا کر تا ہے اور دوسرے اہم کام بھی سر انجام دیتاہے ۔ ہیپاٹائٹس کی وجہ سے جگر میں کام کرنے کی صلاحیت کم ہو جا تی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر جگر میں کو ئی نقص پیدا ہو جا ئے تو پور ا جسم بگاڑ کا شکار ہو جا تا ہے ۔ہیپاٹائٹس کی بروقت تشخیص علاج میں آسانی اور دوسرے پیچیدہ مسائل سے بچا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارگھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ میڈیسن اینڈ گیسٹرولوجی پروفیسر شمائل ظفر نے عالمی ہیپاٹائٹس ڈے کے حوالے سے آگاہی واک کے اختتام پر شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عالمی ہیپاٹائٹس ڈے کے حوالے سے آگاہی پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز، محمد نعیم،ڈاکٹر خرم اعجاز ، ڈاکٹر تنویر ، ڈاکٹر عادل ودیگر ڈاکٹرز ، نرسز،پیرا میڈیکل سٹاف اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پروفیسر شمائل ظفر کا کہنا تھا ہیپاٹائٹس قابل علاج مر ض ہے جس سے احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے نہ صرف بچا جا سکتا ہے بلکہ اس کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ مرض وائرل انفکشن سے لاحق ہوتا ہے کچھ موسمی ہوتے ہیں مگر کئی دوسرے اسباب بھی ہو سکتے ہیں۔ مثلاغیر محفوظ انتقال خون ،متاثرہ سرنج سے انجکشن لگوانا، غیر محفوظ اوزار سے کان چھدوانا، دانتوں کاعلاج کرانا وغیرہ شامل ہیں ۔

مزیدخبریں