خرطوم (نیٹ نیوز) مشرقی سوڈان میں فوجی کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں ڈرون حملہ میں آرمی چیف عبدالفتاح البرہان بال بال بچ گئے۔ 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ خود مختاری کونسل کے صدر عبدالفتاح البرہان کو مشرقی سوڈان میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس میں وہ محفوظ رہے۔