حزب اللہ رہنما فواد شکر مارے گئے، اسرائیل کا مسلسل دعویٰ ‘غزہ‘ الجزیرہ کے 2 صحافی شہید

بیروت (این این آئی) لبنانی میڈیا کے مطابق بیروت پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے حملے میں 2 بچوں سمیت3  افراد جاں بحق اور74  زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حزب اللہ کمانڈر فواد شکر مارے گئے۔اسرئیلی میڈیا کے مطابق حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے فوجی مشیر سید محسن فواد شکر کے مارے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فواد شکر حاج محسن اور محسن شکر کے نام سے بھی مشہور تھے۔ ان کے سر کی قیمت امریکا نے 50  لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔ فواد شکر نے1985 ء میں حزب اللہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور تنظیم کے سب سے کلیدی جہاد کونسل کے بھی رکن تھے۔ اسرائیل کے مطابق کارروائی گولان کے پہاڑیوں پر یہودیوں پر حملوں کے جواب میں کی گئی۔ ان حملوں میں دروز نسل سے تعلق رکھنے والے12  اسرائیلی شہری مارے گئے تھے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا بیروت حملہ اعلیٰ صلاحیت کا مظہر اور ہدف پر مرکوز تھا۔غزہ: اسرائیل نے غزہ پٹی میں فضائی کارروائی میں الجزیرہ سے منسلک صحافی اسماعیل الغول اور کیمرہ مین رامی الریفی شہید ہوگئے۔ اسماعیل ہانیہ کے گھر غزہ ہاؤس کے قریب رپورٹنگ کیلئے موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن