مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل نکالا جائے: چیئرمین سینٹ  

Aug 01, 2024

اسلام آباد (خبرنگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں سینٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کے وفد سے جموں و کشمیر حق خود ارادیت تحریک برطانیہ، انٹرنیشنل لابی آن کشمیر اور برطانیہ میں مقیم انٹرنیشنل سٹوڈنٹس سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف واضح ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے عوام کو ان کے جائز حق سے محروم کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے کے لیے کام کرنے والے برطانیہ میں مقیم پلیٹ فارمز کی کوششوں کو سراہا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر خارجہ پالیسی کا بنیادی عنصر ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسلے کا پرامن حل نکالا جائے۔

مزیدخبریں