ایف بی آر کے نئے چیئرمین کے لیے ناموں پر غور شروع   

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے نئے چیئرمین کے لیے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت انرجی کے سیکرٹری راشد محمود لنگڑیال اس منصب کے لیے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار ان لینڈ ریونیو یا کسٹم گروپ میں سے کسی افسر کو ایف بی آر کے چیئرمین کی ذمہ داریاں دینے کا امکان بہت کم ہے۔ اگرچہ لینڈ رویو اور کسٹم گروپ کے دو اور سینیئر افسروں کے نام بھی اس سلسلے میں زیر غور ہیں، تا ہم راشد محمود لنگڑیال کا نام سرفہرست ہے ۔ وزیراعظم نے اس بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہے اور اسے جلد کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن