لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے کیسوں کی تفصیلات کے حصول کیلئے گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی ایم این اے چوہدری احسان اللہ ورک کی درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے تحریری جواب طلب کر لیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار حلقہ این اے 79 سے ایم این اے منتخب ہوا ہے، پی ٹی آئی سے تعلق ہونے کی وجہ سے سیاسی بنیادوں پر کیس بنائے گئے ہیں۔ پولیس کیسوں اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم نہیں کر رہی ہے، خدشہ ہے کہ کسی نامعلوم کیس میں گرفتار کر لیا جائے گا، استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزار کے خلاف کیسوں کی تفصیلات طلب کرے۔ عدالت بغیر اطلاع نامعلوم کیس میں گرفتاری سے روکنے کا حکم دے۔
ہائیکورٹ، ایم این اے احسان ورک کی کیسوں کی تفصیلات کیلئے درخواست، وفاقی، صوبائی حکومت سے جواب طلب
Aug 01, 2024