ہائیکورٹ نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے 138 ملازمین کو فارغ کرنے سے روک دیا

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے 138 ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے سے روک دیا۔ جسٹس انوار حسین نے ملازم قمر شہزاد کی ملازمت سے برطرفی کا حکم معطل کرتے ہوئے پنجاب پبلک سروس کمیشن اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب حکومت سے تحریری جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو ملازمین کے خلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی سے بھی روک دیا۔ حافظ طارق نسیم ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ ملازمین نے این ٹی ایس کا امتحان کامیابی سے پاس کیا۔ ملازمت ریگولر کرنے کیلئے درخواست دی لیکن محکمہ نے ریگولر نہیں کیا۔ سرکاری وکیل عدالت کو مطمئن نہ کر سکا۔

ای پیپر دی نیشن