بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا مسلمان نوجوان پر تشدد‘ جے شری رام کے نعرے لگوائے 

Aug 01, 2024

رانچی (این این آئی) بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک مسلمان نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناکر ’’جے شری رام‘‘کے نعرے لگانے پرمجبور کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دارالحکومت رانچی کے علاقے ہند پیدھی میں عبید اللہ حسنین متاثرہ شخص کو ہندو انتہاپسندوں نے لاٹھیوں سے اتنا مارا کہ وہ بے ہوش ہو گیا۔ اسے جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔ عبید اللہ نے صحافیوں کو بتایا کہ میں رات کو ایک کام پر جا رہا تھا۔ ہندی سکول کے آس پاس راستے میں ہندو انتہاپسندوں نے میرے ساتھ بد تمیزی کی۔ جب میں نے اعتراض کیا تو انہوں نے مجھے گھیر لیا اور مجھے جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ قریبی مندر سے کچھ لوگ باہر آئے اور مجھے لاٹھیوں سے مارا پیٹا۔

مزیدخبریں