دہشتگردی مقدمہ، رؤف حسن جسمانی  ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے 

Aug 01, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے دہشتگردی مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی حکام کے حوالہ کر دیا۔ سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے رؤف حسن کو عدالت پیش کیا گیا اور پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے رؤف حسن سے استفسار کیاکہ کل آپ کے میڈیکل ٹیسٹ ہوئے؟، رؤف حسن روسٹرم پر آ گئے اور کہاکہ میرا ٹیسٹ ہوا کچھ ایشو بھی نکلا ہے، مجھے میڈیکل ایشو کے باوجود شفٹ کر دیا گیا۔

مزیدخبریں