پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے میں ٹائیفائیڈ کا مرض بڑھنے لگا، 7 ماہ کے دوران 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کی جانب سے ڈی ایچ اوز، ایم ایس، میڈیکل ڈائریکٹرز ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس اور ہیلتھ کیئر کمشن کو ٹائیفائیڈ کے علاج کے بارے میں ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں ٹائیفائیڈ کا مرض بڑھ رہا ہے اور رواں برس کے ابتدائی 7 ماہ میں 10 ہزار سے زیادہ متاثرہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
خیبر پی کے: ٹائیفائیڈ کا مرض بڑھنے لگا 7 ماہ میں 10 ہزار کیسز رپورٹ
Aug 01, 2024