شیخوپورہ‘سیالکوٹ‘فیروزوالہ(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) بیروز گاری سے دلبرداشتہ 5 بچوں کے باپ نے خود کشی کر لی۔ متوفی امجد شیخ قصاب کے پاس کام کرتا تھا، کام نہ ہونے پر آم کی ریڑھی لگا لی‘ بجلی وگیس کے بلوں کی ادائیگی کے بعد گھر میں فاقہ کشی شروع ہو گئی جس سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ علاوہ ازیں سیالکوٹ کے علاقہ کرسچین ٹائون میں 22 سالہ سلیمان مسیح نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہمتوفی نے آئس کے نشے کی زیادتی کے باعث سے خودکشی کی ہے۔علاوہ ازیں فیروزوالہ میں خودکشی کے مختلف واقعات میں دو نوجوانوں سمیت چار افراد نے خودکشی کر لی ۔قلعہ ستار شاہ کے قریب فیکٹری ملازم 24 سالہ ساجد مسیح نے اجرت کم ملنے پر زہرکھا کر خودکشی کر لی۔نواحی گاؤں جلال پور میں زمیندار کے ڈیرے پر ملازم 20 سالہ خادم حسین نے بروقت کھانا نہ ملنے پرخود کو گولی مار لی۔ پولیس نے نعشیں ورثاء کے سپرد کر دیں متوفی پتوکی کا رہنے والا تھا ۔علاوہ ازیںدکاندار نوجوان امجدنے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا لیں۔دریں اثناء6 بچوں کا باپ صدیق بشیر پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا ۔ نعش ویران جگہ سے ملی‘یہ خودکشی ہے یا قتل پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔