لاہور(سپورٹس رپورٹر) پیرس میں 48 گھنٹوں کے اندر ہونے والی شدید بارش نے اولمپکس کے آغاز کیساتھ ہی چوہوں کا ایک نیا سیلاب پیدا کردیا، انتظامیہ کودریائے سین میں آلودگی کے سبب ٹرایاتھلون مقابلے منسوخ کرنا پڑگئے۔ اولمپکس کمیٹی کو متنازع کنسرٹ پیش کرنے اور پیروڈی پر مبنی توہین آمیز پروگرام پیش کرنے پر انتظامیہ پر دنیابھر سے تنقید کی گئی۔ شرکا اور مداحوں کی مشکلات میں اس وقت اضافہ ہوا جب پیرس میں 48 گھنٹوں کے اندر ہونے الی شدید بارش کے بعد چوہوں کا ایک نیا سیلاب امڈآیا۔ چوہوں کی بڑھتی تعداد نے پیرس 2024 کے اولمپک گیمز کو ایک حقیقی خطرے سے دوچار کردیا ۔تقریبا 60 لاکھ "بلی کے سائز کے بڑے" چوہے نکل آئے، زیر زمین بل پانی بھرجانے سے چوہوں کو باہرنکلنا پڑا۔ انہوں نے چوہوں کو نہ صرف ریستوران اور بارز میں گھستے ہوئے دیکھا خوف زدہ شائقین جو پوری دنیا سے کھیلوں کے ایونٹ میں شرکت کے لیے آئے تھے چوہوں سے ہونیوالے صحت کے خطرات کی وجہ سے پہلے ہی کھیلوں کے مقابلوں کو متاثر کر رہے تھے۔ پیرس دنیا میں چوہوں کی سب سے بڑی آبادی میں سے ایک ہے، جو دارالحکومت کی 2.2 ملین کی آبادی سے دو سے ایک سے زیادہ ہے، چوہے روشنی کے شہر کی سجاوٹ کا حصہ بن چکے ہیں ۔ یہ چوہے پیرس کی سڑکوں پر بھی یلغار کر چکے ہیں اور رہائشیوں اور آنے والوں کا یکساں مقابلہ کر رہے ہیں۔ فرانسیسی دارالحکومت میں لاکھوں چوہوں کے بلوں سے نمٹنے کیلئے مقامی حکام برسوں سے کوشش کر رہے ہیں مگر انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
بلی کے سائزکے چوہوں کا پیرس اولمپکس شائقین کا محاصرہ
Aug 01, 2024